ٹوئنکل کھنہ نے اپنی پہلی کتاب’’مسزفنی بونز‘‘ لانچ کردی

شوبز ڈیسک  جمعرات 20 اگست 2015
میرے شوہر میری لکھی گئی کامیڈی فلموں میں کام کرکے لاکھوں روپے کماتے ہیں،  ٹوینکل کھنہ۔ فوٹو : فائل

میرے شوہر میری لکھی گئی کامیڈی فلموں میں کام کرکے لاکھوں روپے کماتے ہیں، ٹوینکل کھنہ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و مصنفہ ٹوینکل کھنہ نے اپنی پہلی کتاب ’’ مسز فنی بونز‘‘ گزشتہ روز لانچ کردی ۔

کتاب کی تقریب رونمائی کی تقریب میں ، ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ، شوہر اکشے کمار ، عامرخان، کرن جوہر،جیا بچن سوزانے روشن اور سونالی باندرے سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے شرکت کی اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹوینکل کھنہ کا کہناتھا کہ میرے شوہر میری لکھی گئی کامیڈی فلموں میں کام کرکے لاکھوں روپے کماتے ہیں جب کہ میں ان سے ایک چاکلیٹ بھی نہیں خرید سکتی مجھے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایوارڈ شوز اور دیگر تقریبات کی میزبانی کرنا پڑتی ہے ۔

اس کے باوجود میں کہتی ہوں کہ اکشے کمار ایک بہترین اور پیار کرنے والے شوہر ہیں اور وہ حقیقت میں میرے ایڈیٹر ہیں کیونکہ میں جو کچھ لکھتی ہوں وہ اس کی اصلاح کرتے ہیں اور اگر وہ میرے ساتھ نہ ہوتے تو میں کبھی مزاح نہ لکھ پاتی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔