بینظیرقتل،ساڑھے3ماہ بعدبھی تفتیشی افسرتعینات نہ ہوسکا

قیصر شیرازی  جمعـء 19 اکتوبر 2012
ڈی جی ایف آئی اے کودرخواست کے باوجود تعیناتی نہیںہوئی،وکلا کومشکلات

ڈی جی ایف آئی اے کودرخواست کے باوجود تعیناتی نہیںہوئی،وکلا کومشکلات

راولپنڈي: سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس گزشتہ ساڑھے3ماہ سے تفتیشی آفیسر سے محروم ہے جس سے اس مقدمے کے ٹرائل میں وکلا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس مقدمے کے تفتیشی آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد رسول کا ساڑھے تین ماہ قبل تبادلہ کردیا گیا تھا مگر ان کی جگہ ابھی تک کسی آفیسر کو بطور تفتیشی آفیسر تعینات نہیں کیا گیا،تفتیشی آفیسر نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے اس اہم ترین مقدمے کا ریکارڈ رکھنے اور بروقت عدالت لانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں، تفتیشی ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ جب سابق تفتیشی آفیسر کا تبادلہ کیا گیا تواسی وقت مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو نیا تفتیشی آفیسر تعینات کرنے کی تحریری استدعا کردی گئی تھی مگر ابھی تک تعیناتی نہیںکی جاسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔