سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی

شوبز ڈیسک  جمعـء 28 اگست 2015
مقدمے کے متعلق متعدد کاغذات جو سلمان سے تعلق رکھتے ہیں کو پیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، وکیل۔ فوٹو : فائل

مقدمے کے متعلق متعدد کاغذات جو سلمان سے تعلق رکھتے ہیں کو پیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، وکیل۔ فوٹو : فائل

ممبئی: اداکار سلمان خان کے خلاف ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ روز کیس کے سماعت کے دوران بالی ووڈ اداکار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے متعلق متعدد کاغذات جو سلمان سے تعلق رکھتے ہیں کو پیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

جس پر وہ اپنے دلائل نہیں دے سکتے ۔ممبئی ہائیکورٹ کے جج جسٹس وی آر جوشی نے ہائیکورٹ رجسٹری کو نئی پیپر بک تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ رجسٹری سیشن کورٹ سے مقدمہ کے سلسلہ میں نئی پیپر بک کا تقاضا کرے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔