کبھی اپنی اولاد میں فرق نہیں رکھا، امیتابھ بچن

شوبز ڈیسک  جمعـء 28 اگست 2015
والدین کو اس بات کو سمجھنا ہوگا اور اس فرق کو ختم کرنا ہوگا تاکہ معاشرے میں بہتری آ سکے،  امیتابھ بچن فوٹو : فائل

والدین کو اس بات کو سمجھنا ہوگا اور اس فرق کو ختم کرنا ہوگا تاکہ معاشرے میں بہتری آ سکے، امیتابھ بچن فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ انھوں نے کبھی بھی اولاد میں فرق روا نہیں رکھا ۔

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے اپنے بچوں ابھیشک بچن اور شویتا میں کبھی فرق نہیں کیا۔ دونوں کے ساتھ مساوی سلوک روا رکھا ہے۔ دونوں ہی ان کے جگر گوشے ہیں۔ بیٹا اور بیٹی دونوں ہی برابر ہوتے ہیں۔ ان کے درمیان فرق روا رکھنا جہالت اور کم ظرفی ہے۔

والدین کو اس بات کو سمجھنا ہوگا اور اس فرق کو ختم کرنا ہوگا تاکہ معاشرے میں بہتری آ سکے۔ اداکار نے نئی فلم کے حوالے سے فی الحال تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔