- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
وفاقی حکومت نے کمیٹی کے قیام کاابتدائی مسودہ متحدہ کودے دیا، فاروق ستار
کراچی: وفاقی حکومت نے شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کاابتدائی مسودہ تشکیل دے دیاہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اس کمیٹی کے قیام کاابتدائی مسودہ ایم کیوایم کے حوالے کردیا ہے، ایم کیوایم کے جواب کے بعدکمیٹی کے قیام کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیاجائے گا، اس مسودے کاایم کیوایم کے رہنماجائزہ لے رہے ہیں اور ڈرافٹ میں ترامیم یا سفارشات مرتب کرکے حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔
اس مرحلے کے بعدوفاقی حکومت اورایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے اورتمام امورکو حتمی شکل دی جائے گی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی تحفظات کے ازالے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدام اوریقین دہانیوں کاجائزہ لے کراستعفوں کی واپسی کافیصلہ مشاورت سے کرے گی۔
اس مسودے پرمشاورت کے بعدمتحدہ کاوفد آئندہ 2سے 3 روز میں وفاقی حکومت سے ملاقات کے لیے اسلام آبادجائے گا۔ اس حوالے سے ایم کیوایم کے سینئررہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے ایکسپریس کوبتایا کہ متحدہ کی قیادت فی الحال وفاقی حکومت کی جانب سے دیے گئے مسودے پرغور کررہی ہے۔ اس کے بعدحکومتی وفدسے ملاقات ہوگی جس میں مذاکرات کے حوالے سے امورکو بتدریج آگے بڑھایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔