’’ ریہرسل‘‘کے لیے کسی کے پاس وقت نہیں،نانا پاٹیکر

شوبز ڈیسک  ہفتہ 29 اگست 2015
شوٹنگ کے دن اسکرپٹ ہاتھ میں تھمانے سے فلموں کا معیار روز بروز نیچے گر رہا ہے، نانا پاٹیکر۔ فوٹو : فائل

شوٹنگ کے دن اسکرپٹ ہاتھ میں تھمانے سے فلموں کا معیار روز بروز نیچے گر رہا ہے، نانا پاٹیکر۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کہتے ہیں کہ بالی ووڈ میں فلم میں کام کرنے سے پہلے اپنے کردار کی تیاری کے لیے اب کسی کے پاس کوئی وقت نہیں ہے۔

انھوں نے ایک انٹرویو کے دوان بتایا کہ آجکل فلم کی شوٹنگ والے دن اسکرپٹ ہاتھ میں تھمایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کی فلموں کا معیار دن بدن نیچے گر رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکاروں کو پیشگی اسکرپٹ دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اس کی باقاعدہ تیاری کر سکیں اور اپنے ڈائریکٹر سے مزید ہدایات لے سکیں۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہمارے ہاں ایسا شاذونادر ہی ہوتا ہے کہ کسی اداکار کو اپنے کردار کی تیاری کے لیے پیشگی اسکرپٹ دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔