ریڈیوپاکستان کراچی کے افسروں میں اختیارات کی جنگ

عمیر علی انجم  ہفتہ 29 اگست 2015
مقامی فنکاروں نے فریق بننے کے بجائے سنٹرل پروڈکشن یونٹ میں کام سے انکارکردیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

مقامی فنکاروں نے فریق بننے کے بجائے سنٹرل پروڈکشن یونٹ میں کام سے انکارکردیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

 کراچی: ریڈیوپاکستان کراچی سینٹرل پروڈکشن یونٹ (سی پی یو) میں افسران کے درمیان اختیارات کی جنگ چھڑگئی ۔

کراچی کے مقامی فنکاروں نے افسران کی رسہ کشی میں فریق بننے سے انکار کرتے ہوئے سی پی یو میں کام کرنے سے انکارکردیا،جب کہ دوسری جانب فنکاروں نے ڈائریکٹرجنرل ریڈیوپاکستان عمران گردیزی کو ریڈیو پاکستان کراچی سینٹرل پروڈکشن یونٹ کے افسران کی شکایات تحریری طورپربھیجنے کافیصلہ کر لیاہے۔

فنکاورں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ریڈیوکے ملازمین کی اس پالیسی کے باعث فنکاروں نے سینٹرل پرڈوکشن یونٹ آنابندکیاتھاایک مرتبہ پھر سے افسران کے درمیان ناراضگیوں سے فنکاورں کو نقصان پہنچ رہاہے اور ادارہ مزید تباہی کی جانب جائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ گلوکارتنویرآفریدی، مظہر امراؤ بندو خان، اشتیاق بشیر، وحید خیال سمیت کئی فنکاروں نے ریڈیو پاکستان کراچی سینٹرمیں کام نہ کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ڈی جی ریڈیوپاکستان اس مسئلے حل کرنے کی کوشش کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔