انسانی قد سے بڑا سمندری بچھو دریافت

ویب ڈیسک  جمعرات 3 ستمبر 2015
ماہرین کے مطابق اب سے 46 کروڑ سال قبل سمندر ان بچھوؤں سے بھرے ہوئے تھے جن کی لمبائی 1.7 میٹر تھی۔

ماہرین کے مطابق اب سے 46 کروڑ سال قبل سمندر ان بچھوؤں سے بھرے ہوئے تھے جن کی لمبائی 1.7 میٹر تھی۔

آئیووا: ماہرین کے مطابق لگ بھگ 46 کروڑ سال قبل سمندروں میں غیرمعمولی بچھوؤں کا راج تھا جن کی جسامت انسان سے بھی بڑی تھی۔

امریکی یونیورسٹی کے ماہرین رکازیات کے مطابق امریکی ریاست آئیوا کے شہرڈیکورا سے ملنے والا یہ بچھو آج کے ہارس شو کیکڑوں اورکیڑوں کے ارچینیڈ گروپ سے تعلق رکھتا تھا جس میں مکڑی اوربچھو شامل ہیں اوریہ اس گروپ سے کا اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا جانوربھی ہے۔ ماہرین نے اسے ’’پینٹیکوپٹیرس ڈیکورینسس‘‘ کا مشکل نام دیا ہے جس کی لمبائی 1.7 میٹر تھی اور ماہرین کے نزدیک یہ سمندروں کا زبردست شکاری رہا ہوگا۔

ماہرین اس کے اگلے غیرمعمولی بازو دیکھ کر حیران ہیں اور شاید یہ ان سے تیرنے اور کھدائی کرنے کا کام لیتا ہوگا جب کہ پچھلے بازو قدرے مڑے ہوئے تھے جن سے وہ شکارکو پکڑنے کا کام کرتا ہوگا۔ ماہرین کو اس جانور کے آثار ایک گڑھے سے ملے ہیں جو شہابِ ثاقب کے ٹکرانے کے بعد بچھو کے نقوش پتھروں پر چھوڑگیا تھا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔