- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
کارا ووڈ فلم فیسٹیول نئے لوگوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے، ندیم
کراچی: نامور اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ کارا ووڈ فلم فیسٹیول نئے آنے والوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔
اس طرح کے فیسٹیول سے نئی نسل کے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ہمارا کام نمایاں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارا ووڈ فلم فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے موقع پر کہی ۔
اداکار ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری میں اچھا اور معیاری کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے ویران اسٹوڈیوز پھر سے آباد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے امید ہے کہ نئی نسل پاکستان فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوگی، اور ہماری انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔
اس وقت جدید آلات کے ساتھ کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہماری فلمیں بھی بین الاقوامی طرز کی بن رہی ہیں اور اب ہم اپنی فلموں کا مقابلہ بین الاقوامی فلموں سے کرنے کے قابل ہوگئے ہیں ۔
اس موقع پر کاراووڈ فلم فیسٹیول کے سی ای او خالد خان ، عدنان بشیر، سنی پیکس سینماء کے سی ای او ہاشم رضا، اداکارہ مسکان جے، ناہید شبیر کے علاوہ فلم انڈسٹری کے دیگر فنکار موجود تھے ۔ کارا فلم فیسٹیول کے سی ای او خالد خان کا کہنا تھا کہ فلم فیسٹیول کا آغاز 7 تا 13 ستمبر تک کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے سنی پیکس سیناؤں میں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔