شان کا فلم ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین بننا بہتر ہے، پرویز کلیم

شوبز رپورٹر  پير 7 ستمبر 2015
نئے لوگوں کا دور ہے، پرانے لوگ نئے آنیوالوں کی رہنمائی کریں تاکہ وہ بہترکام کرسکیں، پرویز کلیم   فوٹو: فائل

نئے لوگوں کا دور ہے، پرانے لوگ نئے آنیوالوں کی رہنمائی کریں تاکہ وہ بہترکام کرسکیں، پرویز کلیم فوٹو: فائل

لاہور: مصنف وہدایتکار پرویز کلیم نے فلم اسٹارشان کوپاکستان فلم ڈائریکٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے لیے خوش آئند قراردیاہے۔

’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے پرویز کلیم کا کہنا تھا کہ اب نئے لوگوں کا دورہے۔ پرانے لوگ اپنے تجربے کوچھوٹوں کے دامن میں ڈالیں تاکہ نوجوان اس قافلے کو آگے بڑھا سکیں۔ ہم سب سینئرز اور ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین نے مل کر بڑی پُرامید نظروں کے ساتھ شان کودیکھا اور بڑی آس بندھائی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے پاکستان فلم ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کا اصل مقام اس کو واپس دلواسکیں۔ گزشتہ25 برس کے دوران پاکستان فلم ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کی کمانڈ سینئر ہدایتکار اسلم ڈارمرحوم کے پاس تھی اورانھوں نے اس پلیٹ فارم کوفعال رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔