مادھوری بچوں کوحفاظتی قطرے پلانے کی مہم کی سفیرمقرر

شوبز ڈیسک  جمعرات 10 ستمبر 2015
بطور ماں بچوں کی صحت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ،لوگ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، بھارتی اداکارہ فوٹو: فائل

بطور ماں بچوں کی صحت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ،لوگ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، بھارتی اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اقوام متحدہ کی بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کی سفیر بن گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کی سفیر بن گئی ہیں۔ وہ میڈیا اور ریڈیو اسٹیشن سے اپیل کرتی ہیں کہ اس حوالہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ کوئی بھی بچہ ان قطروں کو پینے سے محروم نہ ہوجائے اور پولیو کا شکار نہ ہوجائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور ماں وہ خود بھی بچوں کی صحت کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی اور لوگوں سے بھی یہی کہیں گئی کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور چھوٹے بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔