84 سالہ روسی اداکارآئیوان کریسکو نے24 سالہ لڑکی سے شادی کر لی

شوبز ڈیسک  ہفتہ 12 ستمبر 2015
رشتہ کہیں جنت میں ہی طے پا گیا تھا ہم تو بس دنیا میں اس کو نبھانے آئے ہیں، نوبیاہتا جوڑا فوٹو : فائل

رشتہ کہیں جنت میں ہی طے پا گیا تھا ہم تو بس دنیا میں اس کو نبھانے آئے ہیں، نوبیاہتا جوڑا فوٹو : فائل

ماسکو: روس کے لیجنڈری اداکار آئیوان کریسکو نے 84 سال کی عمر میں اپنی سابق شاگرد جس کی عمر صرف 24 سال ہے سے شادی کر لی ہے۔

موصوفہ انھیں عشقیہ شاعری لکھ کر بھیجتی تھی۔نوبیاہتا جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کا رشتہ کہیں جنت میں ہی طے پا گیا تھا۔ وہ تو بس دنیا میں اس کو نبھانے آئے ہیں۔ آئیوان کریسکو نے کہا ہے کہ انھیں پتا ہے کہ ان کی دلہن ان سے عمر میں 60 سال چھوٹی ہیں تاہم وہ ان سے اپنے خاندان کی شروعات کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔