- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
کامران پر چھائے نحوست کے سائے چھٹنے لگے
اسلام آباد / لاہور: کامران اکمل پر چھائے نحوست کے سائے چھٹنے لگے، قومی ٹیم سے باہرٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں رنز کے انبار لگا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان نے کراچی وائٹس کو 3رنز سے زیر کرلیا، فاتح ٹیم نے 4وکٹ پر185رنز بنائے، کامران اکمل نے صرف 57گیندوں پر105رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ناکام سائیڈ4 وکٹ پر182 رنز بناپائی، شہر یار غنی نے 64 اور رمیز راجہ نے 46 رنز اسکور کیے۔ کوالیفائر کراچی بلوز نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹ سے مات دیدی، ناکام ٹیم نے7وکٹ پر179رنز بنائے، عمر اکمل 52، احمد شہزاد40، سعد نسیم 35اور اظہر علی20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد حفیظ صرف 7رنز بنا سکے۔
رومان رئیس نے3وکٹیں لیں،خرم منظورکے81رنز کی بدولت کراچی بلوز نے ہدف 17.4 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، شاہ زیب 45 اور اسد شفیق 36 پر ناقابل شکست رہے۔ ایبٹ آباد کو پشاور کیخلاف 6وکٹ سے کامیابی ملی، ناکام ٹیم نے 4وکٹ پر195رنز بنائے، افتخار احمد 90رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، فخر زمان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ایبٹ آباد نے ہدف 3گیندوں قبل 4وکٹ پر عبور کرلیا، اوپنر نے 62گیندوں پر 100رنز کی اننگز کھیلی، یونس خان 18رنز کی معاونت کرپائے۔ اسلام آباد نے فیصل آباد کو 8وکٹ سے دھرلیا، ناکام سائیڈ نے 8وکٹ پر 158رنز اسکور کیے، خرم شہزاد47،راحیل امیر 41 اور مصباح الحق31رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اسلام آباد نے ہدف 2اوورز قبل دو وکٹ پر حاصل کیا۔ آفاق رحیم 70رنز پر ناقابل شکست پویلین لوٹے، بابر اعظم نے38اور شان مسعود نے 30بنائے،عماد وسیم 12پر ناٹ آؤٹ رہے، سعید اجمل ناکام رہے۔ پول اے میں پانچوں میچز مکمل کرنے والی ملتان کی ٹیم نے 8پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنالی، سیالکوٹ، راولپنڈی اور بہاولپور کے 4،4 پوائنٹس ہیں، واحد فتح حاصل کرنے والی کراچی وائٹس اور 4میں سے ایک میچ جیتنے والی حیدرآباد کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
پول بی میں کراچی بلوز نے چاروں میچز جیت کر 8پوائنٹس کے ساتھ فائنل فور میں نشست پکی کرلی، اتوار کو6 پوائنٹس کی حامل سائیڈ پشاور سے مقابلہ گروپ کی ٹاپ ٹیم کا فیصلہ کرے گا، ایبٹ آباد کی اسلام آباد کیخلاف جیت اسے 6پوائنٹس کے ساتھ اوسط پر آگے آنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے، البتہ اس کیلیے پشاور کی شکست ضروری ہے،صرف ایک ایک فتح پانے والی لاہوروائٹس، فیصل آباد اور اسلام آباد کیلیے واپسی کی ٹکٹ بک کرائی جا چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔