بکرا عید پر گوشت کھانے کے بعد پیٹ کی خرابی سے بچنے کا آسان نسخہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 ستمبر 2015
اس نسخے سے نہ صرف پیٹ کی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے بلکہ یہ نسخہ یرقان اور ہیپاٹائٹس کا بھی بہترین علاج ہے، فوٹو:فائل

اس نسخے سے نہ صرف پیٹ کی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے بلکہ یہ نسخہ یرقان اور ہیپاٹائٹس کا بھی بہترین علاج ہے، فوٹو:فائل

بکرا عید کیا آتی ہے لوگوں کو گوشت کھانے اورکئی دنوں تک کھاتے رہنا کا موقع مل جاتا ہے اور اس کھانے کے شوق میں وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ پیٹ تو ایک ہی ہے اس کو گنجائش سے زیادہ بھریں گے تو خرابی پیدا ہوگی لیکن اب پیٹ کی خرابی کے لیے ایک آسان نسخہ بتایا جا رہا ہے جو بآسانی خود گھر پر ہی تیار کیا جاسکے گا۔

عید قربان پر لوگ گوشت کی مختلف ڈشز بناتے ہیں، کوئی قورمہ اور کڑاہی پسند کرتا ہے اور کوئی گھر پر ہی بار بی کیو کا انتظام کرتا ہے اور عید کے 3 دن چھٹیوں کا خوب لطف اٹھاتا ہے لیکن اس دوران پیٹ کھانے کا یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا اسی لیے اکثر لوگ گیس، بدہضمی، سینے کی جلن، کھٹے ڈکار، قبض، تیزابیت، پیٹ کا بڑھنا اور پیٹ درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔

ماہرین طب نے اس صورت حال سے نمٹنے کا نسخہ تیار کیا ہے جس کے مطابق خشک ادرک، ریوند چینی اور میٹھا سوڈا ہم وزن لے کر اسے باریک پیس لیں اور آدھا چمچہ ہر کھانے کے بعد پانی کے ساتھ کھالیں۔ اس نسخے کو استعمال کرنے سے نہ صرف پیٹ کی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے بلکہ یہ نسخہ یرقان اور ہیپاٹائٹس کا بھی بہترین علاج ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔