سری دیوی کی بیٹی جھانوی نے بھی فلم انڈسٹری میں آنے کی تیاری کر لی

شوبز ڈیسک  منگل 22 ستمبر 2015
کیمرے کا سامنا کرنے کیلیے والدہ سے اداکاری اورڈانس کی تربیت لے رہی ہوں ، مجھے دیکھ کرسری دیوی کی یادتازہ ہوجائے گی،جھانوی کپور ۔  فوٹو : فائل

کیمرے کا سامنا کرنے کیلیے والدہ سے اداکاری اورڈانس کی تربیت لے رہی ہوں ، مجھے دیکھ کرسری دیوی کی یادتازہ ہوجائے گی،جھانوی کپور ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: سوناکشی، شردھا کپور، اتھیہ شیٹی کے بعد بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وہ اپنی پہلی فلم میں ساؤتھ کے مشہور اداکار مموتی کے بیٹے دلکور سلمان کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ جھانوی کپور نے اپنی ماں سری دیوی کی رضامندی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے اور جلد ہی اس کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے وی وجندرا کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی یہ فلم جس کا ابھی نام فائنل نہیں کیا گیاہے، میں جھانوی کے ساتھ ہیرو کا کردار نبھانے والے دلکور سلمان جو تامل سپر اسٹار مموتی کے بیٹے ہیں، بھی پہلی مرتبہ ہی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں اوران دونوں کی صورت میں فلم انڈسٹری میں ایک نئی جوڑی کا اضافہ ہوجائے گا،اس سلسلے میں فلم ساز کے وی وجیندرا پرشاد نے کہا ہے کہ ان کی فلم میں دلکور سلمان اور جھانوی کپور مرکزی کردار نبھارہے ہیں اور یہ فلم ہندی زبان کے ساتھ ساتھ تامل، تیلگو اور ملیالم زبانوں میں بھی بنائی جائے گی۔

جھانوی کپور جو گزشتہ ماہ ہونے والے ایک فیشن شو میںا پنی والدہ کے ہمراہ ریمپ پر واک کر چکی ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ سے اداکاری اور ڈانس کے علاوہ دوسرے ایسے کاموں جن کی کیمرے کا سامنا کرتے وقت ضرورت ہوتی ہے کی تربیت لے رہی ہیں اور انھیں امید ہے کہ جب وہ پہلی مرتبہ سینما اسکرین پر نظر آئیں گی تو لوگوں کے ذہنوں میں میری والدہ سری دیوی کی یاد تازہ ہو جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔