ماڈل ایان علی کی پراپرٹی کے خریدار اور ڈیلر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

قیصر شیرازی  بدھ 23 ستمبر 2015
عدالت نے قراردیاکہ کسی گواہ کو ملزم نہیں بنایا جاسکتا،فوٹو : فائل

عدالت نے قراردیاکہ کسی گواہ کو ملزم نہیں بنایا جاسکتا،فوٹو : فائل

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ  ماڈل ایان علی کے مقدمے میں ایک نئی اور بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس محمود بھٹی پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل میں ایان علی کی پراپرٹی کے مبینہ خریدار محمد اویس اور پراپرٹی ڈیلر ممتاز حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے ہیں۔

عدالت نے قراردیاکہ کسی گواہ کو ملزم نہیں بنایا جاسکتا، اس فیصلے سے ماڈل ایان علی کا موقف اور کیس مضبوط ہوگیا ہے اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔منی لانڈرنگ کے حوالے سے بیرون ممالک سے شواہد حاصل کرنے کیلیے کسٹم انٹیلی جنس نے12 ممالک کو خط تحریر کیے تھے لیکن کہیں سے جواب نہیں ملا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔