فیس بک کے بانی زکربرگ کا مہاجرین کیلئے فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 29 ستمبر 2015
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، فوٹو فائل

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، فوٹو فائل

ںیویارک: فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ نے شام اور دیگر ممالک سے ہجرت کرکے مختلف یورپی ممالک میں کیمپوں میں بسنے والے مہاجرین کو فری انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے پرائیویٹ سیکٹر فورم سے خطاب میں فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ تک رسانی ہرانسان کا بنیادی حق ہے جب کہ اس کی مدد سے مہاجرین کو امدادی اداروں سے رابطہ کرنے اور اپنے پیاروں سے منسلک رہنے میں مدد ملے گی۔ ان کا مزید کہناتھا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا سے مہاجرین کے لیے کام کرنے والوں کو مختلف فیصلوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی غربت کی تاریخ بنائی جائے گی تو اس میں ویب تک رسائی دنیا کے ترقی کی حکمت عملی کے دل کے طور پر نظر آئی گی۔

اس موقع پر فیس بک کے کنکیٹی ویٹی ڈیکلریشن پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیس بک روز گار کے نئے مواقع پیدا کرتے ہوئے 14 کروڑ نئی جابس پیدا کر رہی ہے جس سے 16 کروڑ سے زائد لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ کنکیٹی ویٹی ڈیکلریشن پروگرام کے تحت آئندہ 5 سال میں دنیا کے ہر انسان تک انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے کا عزم کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔