شروتی ہاسن نے ابھیشیک کے ساتھ ’’ہیرا پھیری3‘‘ کرنے سے انکار کر دیا

شوبز ڈیسک  بدھ 30 ستمبر 2015
 سنیل شیٹی، جان ابراہم اور پاریش راول جیسے اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس ہو رہا ہے،  شروتی ہاسن۔ فوٹو : فائل

سنیل شیٹی، جان ابراہم اور پاریش راول جیسے اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس ہو رہا ہے، شروتی ہاسن۔ فوٹو : فائل

ممبئی: شروتی ہاسن جنھیں کچھ عرصہ قبل ’’ہیرا پھیری 3‘‘ میں ابھیشیک بچن کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا، نے اب فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس سلسلہ میں شروتی ہاسن کے ترجمان نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروتی ہاسن اس وقت دو ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تین تامل فلموں میں کام کررہی ہیں اور ان کے پاس ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم کرنے کے لیے وقت نہیں ہے اس لیے وہ ’’ہیرا پھیری3‘‘ میں کام نہیں کر سکتیں۔ واضح رہے کہ ہیرا پھیری سلسلہ کی اس تیسری فلم میں ابھیشیک بچن کے علاوہ پریش راول،سنیل شیٹی، جان ابراہم، ایشا گپتا اور نیہا شرما مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

دوسری طرف شروتی ہاسن اس وقت دو بالی ووڈ فلموں نشکانت کامت کی ’’راکی ہینڈسم‘‘ اور تگمانشو ڈھولیا کی ’’یارا‘‘ کے علاوہ تامل فلم ’’ پلی‘‘ میں وجے، ویدلام ‘‘ میں اجیت اور ’’سنگھم 3‘‘ میں سوریا کے مدمقابل مرکزی کردار نبھارہی ہیں اور ان میں سے تین فلموں کو رواں برس جب کہ دو کو اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا جاچکا ہے اور شروتی ان دنوں اپنی ان تمام فلموں کی شوٹنگز ختم کروانے میں مصروف ہیں۔

دریں اثنا شروتی ہاسن نے بھی تامل فلم ’’پلی‘‘ کی تشہیری تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ’’ہیراپھیری3‘‘ چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سنیل شیٹی، جان ابراہم اور پاریش راول جیسے اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس ہو رہا ہے اور انھیں امید ہے کہ اس فلم کو چھوڑنے سے ان کے بالی ووڈ میں کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

کیونکہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ فلموں میں اپنا کام جلد سے جلد ختم کرواؤں اور میرے پاس پہلے ہی پانچ فلمیں ہیں جن میں سے ایک ’’پلی‘‘یکم اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے جب کہ دو فلمیں بھی اسی برس ریلیز ہوں گی جن کی شوٹنگز جاری ہیں۔ اس کے علاوہ فنکار اکثر اپنی زیرتکمیل فلموں کی وجہ سے کسی نئے پروجیکٹ کا حصہ بننے سے انکار کر دیتے ہیں اور میں نے بھی ایسا ہی کیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔