شروتی ہاسن نے ٹویٹر پر 30لاکھ افراد کو اپنا مداح بنالیا

شوبز ڈیسک  جمعـء 2 اکتوبر 2015
 شروتی ہاسن سماجی ویب سائٹس پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ فوٹو : فائل

شروتی ہاسن سماجی ویب سائٹس پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 30لاکھ ہو گئی۔

اس بات کا انکشاف 29 سالہ اداکارہ نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔شروتی ہاسن نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنے مداعوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوں ہی اپنی محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کرتے رہیں۔واضح رہے کہ شروتی ہاسن سماجی ویب سائٹس پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی اور اپنی فلمی سرگرمیوں کو شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔