رابی پیرزادہ 2سال بعد دوبارہ گلوکاری کی طرف آگئیں

شوبز رپورٹر  ہفتہ 3 اکتوبر 2015
 ایم بی اے مکمل کر لیا ہے اور والدین کی اجازت سے دوبارہ سے گلوکاری شروع کر دی ہے،رابی پیرزادہ  فوٹو : فائل

ایم بی اے مکمل کر لیا ہے اور والدین کی اجازت سے دوبارہ سے گلوکاری شروع کر دی ہے،رابی پیرزادہ فوٹو : فائل

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے والدین کی خواہش پرایم بی اے مکمل کرنے کی پابندی سے آزاد ہوکردوسال بعد گلوکاری کا آغاز کر دیا۔

انھوں نے گزشتہ روزلاہورپریس کلب میں ریشماں مرحومہ کا گایا مقبول گیت ’وے میں چوری چوری ‘ کومغربی سازوں کے ساتھ ریکارڈ کرنے کے بعد وڈیولانچ کردیا۔اس موقع پرگلوکارہ رابی پیر زادہ نے بتایا کہ ان پر گلوکاری نہ کرنے کے لیے والدین کی جانب سے پابندی لگائی گئی تھی کہ میں پہلے ایم بی اے مکمل کرونگی اوراس کے بعد گلوکاری کا دوبارہ سے آغاز کرونگی۔ اب میں نے ایم بی اے مکمل کر لیا ہے اور والدین کی اجازت سے دوبارہ سے گلوکاری شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے آج میری البم ’’چوری چوری‘‘ ریلیز ہورہی ہے۔ اس وڈیو کی ڈائریکشن سہیل جاوید نے دی ہے۔ رابی پیر زادہ نے کہا کہ ایک فلم سائن کر لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔