کرنسی اسمگلنگ معاملے میں کسٹم حکام پسپا، ایان علی کا موقف مضبوط

قیصر شیرازی  پير 5 اکتوبر 2015
ایان علی سے برآمد شدہ رقم قانونی و آئینی ڈکلئیر ہوگئی ہے فوٹو: فائل

ایان علی سے برآمد شدہ رقم قانونی و آئینی ڈکلئیر ہوگئی ہے فوٹو: فائل

راولپنڈی: ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں شریک ملزم پراپرٹی ڈیلر محمد اویس کی رہائی اور وارنٹ گرفتاری ہائی کورٹ کی طرف سے کالعدم قراردینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ماڈل ایان علی کا کیس مزید مضبوط ہوگیا ہے۔

کسٹم افسران اور تفتیشی ٹیم نے فیصلہ متفقہ طور پر کیا جس پر ماڈل ایان علی کے وکلاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، قبل ازیں کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کی ہائی کورٹ سے منظور ہونے والی ضمانت کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،کسٹم کے ملزم اب ہائی کورٹ کے فیصلہ سے ماڈل کے سکہ بند گواہ بن گئے ہیں جس کے باعث اس سے برآمد شدہ رقم قانونی و آئینی ڈکلئیر ہوگئی ہے۔

گواہ کا بیان ہے کہ اس نے ماڈل سے اس کی کراچی میں پراپرٹی خریدی اور اسے یہ رقم اداکی، فیصلہ سے منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی قانونی حیثیت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔