عامر اور سلمان کی 20 سالہ دوستی میں دراڑپڑنے کی اطلاعات

شوبز ڈیسک  بدھ 7 اکتوبر 2015
سلمان بھی جوابی طنز سے باز نہ آئے اور گھر سے جاتے انھیں جعلی کا لقب بھی دے گئے ۔  فوٹو : فائل

سلمان بھی جوابی طنز سے باز نہ آئے اور گھر سے جاتے انھیں جعلی کا لقب بھی دے گئے ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: ایک بار پھر بالی وڈ کے دو خانوں کے درمیان تلخ و شیریں نوک جھونک کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ باتیں ممبئی کے باندرہ میں واقع عامر کے گھر پر ہوئیں۔بتایا گیاہے کہ عامر خان نے اپنے گھر پر ایک پارٹی رکھی جس میں سلمان خان سمیت چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا پارٹی شروع ہوتے ہی عامر نے مائک سنبھالا اور سلمان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی تعریف شروع کردی اس دوران عامر نے جوش میں آ کرکہاکہ سلمان کے اکاؤنٹ میں بہت سی سپر ہٹ فلمیں آئیں، لیکن اس سے پہلے ان کی فلموں میں ایسی پختگی نظر نہیں آئی۔

انھوں نے مزید کہاکہ سلمان اسکرپٹ اور کہانی کی فکر نہیں کرتے بلکہ چیزوں کو سہل طور پر لیتے ہیں۔‘سلمان کو یہ تبصرہ تیکھا لگا اور انھوں نے فوری طور پر عامر کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’خواہ میں عامر کی طرح محنت نہیں کر سکتا، لیکن کم از کم اپنے ڈائریکٹر اور مصنفین کو کریڈٹ تو دیتا ہوں۔

اطلاعات کے مطابق سلمان کی بات پر عامر کی آنکھوں میں آنسو آتے آتے رہ گئے اس کے بعد سلمان نے پارٹی سے نکلتے وقت عامر کو ’فیک‘ (مصنوعی یا جعلی) تک کہہ دیا۔بالی ووڈ کی راہداریوں میں یہ خبریں بھی گشت کر رہی ہیں کہ دونوں ستاروں کے درمیان اپنی آنے والی فلموں کی اسٹوری لائن ملنے کی وجہ سے بھی یہ تلخی آئی ہے۔خیال رہے کہ عامر کی فلم ’دنگل‘ اور سلمان کی ’سلطان‘ کی کہانی بہت کچھ ملتی جلتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔