نیتوسنگھ نے دپیکا کی تعریفیں شروع کردیں

شوبز ڈیسک  جمعرات 8 اکتوبر 2015
دپیکا میں پردہ اسکرین پرآگ لگا نے والی خصوصیات ہیں،رنبیرکے ساتھ جوڑی جچتی ہے  ۔  فوٹو : فائل

دپیکا میں پردہ اسکرین پرآگ لگا نے والی خصوصیات ہیں،رنبیرکے ساتھ جوڑی جچتی ہے ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی والدہ اداکارہ نیتو سنگھ نے اداکارہ دپیکاپڈوکون کی تعریفیں شروع کردیں ۔

نیتو سنگھ کا فلم تماشا کا ٹریلر دیکھ کر کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون میں پردہ اسکرین پر آگ لگا دینے والی خصوصیات ہیں۔رنبیر اوردپیکاپڈوکون کی جوڑی اسکرین پر بے حد جچتی ہے،دونوں اسکرین پر اکٹھے بجلیاں گراتے ہیں۔دریں اثنا بھارتی میڈیا کے مطابق’’تماشا‘‘‘کا میوزک 16 اکتوبر کو ریلیز ہو گا۔

امتیاز علی کی ہدایتکاری اور ساجد ناڈیاڈ والاکی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی اس فلم کا میوزک اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے۔فلم سازوں نے کہا ہے کہ ’راک اسٹار‘ اور ’ہائی وے‘کی طرح اس فلم کا میوزک البم بھی شائقین کو پسند آئے گا۔فلم27نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔