جیکولین پالتو جانوروں کے تحفظ کے لیے آگاہی مہم چلائیں گی

شوبز ڈیسک  ہفتہ 10 اکتوبر 2015
بدقسمتی سے بھارت میں جانوروں سے ویسا برتاؤ نہیں رکھا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں، اداکارہ   فوٹو : فائل

بدقسمتی سے بھارت میں جانوروں سے ویسا برتاؤ نہیں رکھا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں، اداکارہ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس جو جانوروں سے بہت محبت کرتی ہیں جانوروں کے تحفظ کے لیے جلد آگاہی مہم شروع کریں گی۔

اس سلسلہ میں جیکولین کا کہنا ہے کہ آغاز کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بھارت میں جانوروں کا خاص خیال نہیں رکھا جاتا، ان سے ویسا برتاو نہیں روا رکھا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں۔اس لیے وہ پہلے بھارت میں جانوروں کے تحفظ کی آگاہی مہم کا آغاز کرنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے چند دوست احباب سے بھی مدد طلب کی ہے۔ وہ اس مہم کا آغاز اسکولوں اورکالجوں سے کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔