لوگ عجیب سوالات کر کے شرمندہ نہ کریں،امیتابھ بچن

شوبز ڈیسک  ہفتہ 10 اکتوبر 2015
ایک عام زندگی گزار رہا ہوں جیسے باقی اداکار گزارتے ہیں، امیتابھ۔ فوٹو:فائل

ایک عام زندگی گزار رہا ہوں جیسے باقی اداکار گزارتے ہیں، امیتابھ۔ فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ انھیں لوگوں کی اس قسم کی تعریفیں کہ اس عمر میں اتنی محنت کیسے جیسے جملوں سے نفرت ہے۔

یہ بات انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بلاگ میں کہی امیتابھ نے لکھنا ہے کہ وہ ایک عام زندگی گزار رہے ہیں جیسے باقی اداکار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ انھیں عجیب سوالات کرکے شرمندہ نہ کریں، وہ بھی باقی بولی وڈ اداکاروں کی طرح دن رات کام کرتے ہیں کیوں کہ انھیں اس کا شوق ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔