شاہ رخ اور عالیہ کی فلم روایتی رومانوی نہیں ہوگی، گوری شنڈی

شوبز ڈیسک  پير 12 اکتوبر 2015
  شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کو اپنی فلم کے لیے سائن کرنے پر بہت خوشی ہے،  گوری شنڈی   ۔ فوٹو: فائل

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کو اپنی فلم کے لیے سائن کرنے پر بہت خوشی ہے، گوری شنڈی ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکارہ گوری شنڈی نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم جس میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ مرکزی کردارنبھارہے ہیں روائتی رومانوی فلم نہیں ہوگی۔

یہ بات انھوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی گوری شینڈی کا کہنا ہے کہ انھیں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کو اپنی فلم کے لیے سائن کرنے پر بہت خوشی ہے اور فلم کی شوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ اپنے بیان میں کہ چکی ہیں کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کافی گھبرائی ہوئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔