تینوں خانز100برس بالی ووڈپرحکمرانی کرینگے، امیتابھ بچن

شوبز ڈیسک  منگل 13 اکتوبر 2015
سلمان ، عامر اور شاہ رخ تینوں ہی اچھا کام کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،  امیتابھ  بچن فوٹو : فائل

سلمان ، عامر اور شاہ رخ تینوں ہی اچھا کام کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، امیتابھ بچن فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے تینوں خانز آئندہ سو سال تک بالی ووڈ پر راج کریں گے۔

یہ بات انھوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان تینوں بہت اچھا کام کرر ہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ آئندہ 100سال تک اپنی اداکاری سے پرستاروں کا دل بہلاتے رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔