تحریک انصاف کااسپیکرکی نشست پراپنا امیدوارمنتخب کرانے کیلیے اجلاس آج ہوگا

عمیر علی انجم  جمعـء 16 اکتوبر 2015
اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے:فوٹو: فائل 

اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے:فوٹو: فائل 

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکرکی نشست پراپنا امیدوارمنتخب کرانے کے لیے آج پارٹی رہنماؤں کااہم مشاورتی اجلاس اسلام آبادمیں طلب کرلیاہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں اس بات پرغورکیاجائے گاکہ قومی اسمبلی کے اسپیکرکی نشست پرمیدان خالی نہ چھوڑاجائے اوراس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوںپربھی غورکیاجائے گا،ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کی کوشش ہوگی کہ اسپیکرقومی اسمبلی کے عہدے پراپنے امیدوارکوزیادہ سے زیادہ ووٹ دلوائے جاسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔