قادر خان علاج کے لیے بابارام دیو کے پاس پہنچ گئے

شوبز ڈیسک  ہفتہ 17 اکتوبر 2015
کہ قادر خان ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے، ڈائریکٹر فوٹو : فائل

کہ قادر خان ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے، ڈائریکٹر فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار قادر خان جو کچھ عرصے سے علیل ہیں کوعلاج کے لیے بابا رام دیو کے پتنجلی یوگ پیتھ لے جا یا گیا۔

قادر خان کی نئی آنے والی فلم ’’ہو گیا دماغ کا دہی‘‘کی ڈائریکٹر فوزیہ عرشی کا کہنا ہے کہ قادر خان ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کو فلم ’’ہو گیا دماغ کا دہی ‘‘ کی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سنتوش بھاٹیا ہی ممبئی سے ہریدوار علاج کے لیے لے کر گئے ہیں۔فلم ڈائریکٹر فوزیہ عرشی نے بتایا کہ جب وہ قادر خان کو یو گا گروبابا رام دیو اور آیوورید گرواچاریہ با ل کشن کے پاس لے کر پہنچے تو انھوں نے ہمارا پر تپاک استقبال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔