نصیر الدین شاہ کے ساتھ منسوب بیانات بے بنیاد ہیں، انوپم کھیر

شوبز ڈیسک  پير 19 اکتوبر 2015
 نصیر الدین کا سماجی روابط کی ویب سائٹس پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے، انوپم کھیر۔ فوٹو: فائل

نصیر الدین کا سماجی روابط کی ویب سائٹس پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے، انوپم کھیر۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ اداکار نصیرا لدین شاہ کے ساتھ منسوب کیے جانے والے بعض بیانات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ نصیر الدین شاہ کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ وہ سماجی روابط کی سائٹس پر پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتا یا کہ نصیر الدین کا سماجی روابط کی ویب سائٹس پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔