کرن جوہر نے انسٹا گرام پر 10 لاکھ مداح اکٹھے کرلیے

شوبز ڈیسک  منگل 20 اکتوبر 2015
 مستقبل میں بھی مداحوں سے اپنا تعلق قائم رکھوں گا، کرن جوہر۔ فوٹو: فائل

مستقبل میں بھی مداحوں سے اپنا تعلق قائم رکھوں گا، کرن جوہر۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار و فلمساز کرن جوہر جو ان دنوں اپنی فلم اے دل ہے مشکل ‘‘ کے لیے ویانا میں ہیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام 10 لاکھ مداح بنالیے ہیں ۔

اس بات کا انکشاف کرن جوہر نے خود ایک ٹویٹ میں کیا ۔ کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ ٹویٹر پر بہت پہلے سے ہی مداحوں کے ساتھ رابطے میں تھے اور اب انسٹا گرام پر بھی سرگرم اور مداحوں سے رابطے میں ہیں اور وہ مستقبل میں بھی مداحوں سے اپنا تعلق قائم رکھیں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔