ٹینک کے خریدار کو اسے کھڑاکرنے کیلیے گھر بدلنا پڑگیا

نیٹ نیوز  منگل 20 اکتوبر 2015
ٹینک خریدنے کا سن کر اس کے ساتھ دفتر میں کام کرنیوالے لوگوں نے اس کا مذاق اڑنا شروع کردیا ۔:فوٹو : فائل

ٹینک خریدنے کا سن کر اس کے ساتھ دفتر میں کام کرنیوالے لوگوں نے اس کا مذاق اڑنا شروع کردیا ۔:فوٹو : فائل

لندن:  برطانیہ میں ا یک شخص کو اپنا گھرمحض اس وجہ سے تبدیل کرنا پڑگیا کہ اس نے 7 ٹن وزنی ٹینک خریدلیاتھا جو اس کے فلیٹ میں پارک نہیں ہوسکتا تھا ۔

بتایاگیاہے کہ جیف وولمنر نے ایک ویب سائٹ پر ہونے والی خصوصی نیلامی میں 9 ہزار پاؤنڈ میں ایک ٹینک خریدا اور بھول گیا کچھ عرصہ بعد اسے دفتر میں فون آیا کہ آپ نے ایک ٹینک خرید رکھا ہے مہربانی فرما کر اسے لے جائیں ۔ٹینک خریدنے کا سن کر اس کے ساتھ دفتر میں کام کرنیوالے لوگوں نے اس کا مذاق اڑنا شروع کردیا ۔

جیف نے بتایا کہ میں فلیٹ میں رہتا تھا جہاں پارکنگ کا مسئلہ تھا اس لیے میں نے ایک بڑے گھر میں منتقل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے برسٹل کے علاقے میںا یک بڑا گھر حاصل کرلیا اور ٹینک کو اپنے گھر لے آیا ۔

وولمر کا ٹینک جب چلتا ہے تواس کی رفتار50 میل فی گھنٹہ ہے جب کہ اس میں 75 ایم ایم کی ایک توپ نصب تھی سے اب ختم کردیا گیاہے ، جیف وولمر نے ٹینک کو اپنے گھر کے سامنے پارکنگ میں کھڑا کررکھا ہے اور علاقے کے لوگ اسے مسٹر ٹینک کے نام سے جاننے لگے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔