شاہد کپورکی کیریئر میں کبھی مدد نہیں کی، پنکج کپور

شوبز ڈیسک  بدھ 21 اکتوبر 2015
پنکج کپور کی بیٹی ثنا بھی فلم ’’شاندار‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل

پنکج کپور کی بیٹی ثنا بھی فلم ’’شاندار‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: اداکار شاہد کپور کے والد پنکج کپور نے کہا ہے کہ انھوں نے بیٹے کے کیریئر میں کبھی مدد نہیں کی۔ یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔

61 سالہ پنکج کپورجو خود بھی اداکار ہیں کا کہنا تھا کہ انھیں فخر ہے کہ ان کا بیٹا اپنی کوششوں اور محنت سے فلم انڈسٹری میں ایک مقام پر کھڑا ہے۔

پنکج کپور کی بیٹی ثنا بھی فلم ’’شاندار‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کررہی ہیں اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میرے بچوں نے فلموں کا انتخاب خود کیا ہے اور وہ اپنے انداز میں اپنے کیریئر میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اپنی محنت سے اپنا نام بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے والدین نے بھی میرے ساتھ ایسا ہی کیا اور میں بھی یہی اپنے بچوں کے ساتھ کررہا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔