سعودی امیر زادے نے ہزاروں ریال ٹشوکی طرح استعمال کرکے پاؤں تلے روندڈالے

نیٹ نیوز  بدھ 21 اکتوبر 2015
ملکی کرنسی کے ساتھ ایسے شرمناک سلوک کی وڈیو منظر عام پر آنے پر صارفین تلملا اْٹھے:فوٹو : فائل

ملکی کرنسی کے ساتھ ایسے شرمناک سلوک کی وڈیو منظر عام پر آنے پر صارفین تلملا اْٹھے:فوٹو : فائل

جدہ: سعودی امیرزادے نے ہزاروں ریال کے کرنسی نوٹوں کو ٹشو کی طرح استعمال کرنے کے بعد انھیں اپنے پاؤں تلے روند ڈالا اور وڈیو انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردی جسے دیکھ کر سعودی عرب کے شہری غصے میں آگئے اور اسے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سعودی روزنامہ عکاز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی نوجوان جس کا نام اور سکونت نہیں ظاہر ہوسکی ہے نے ملکی کرنسی کے سیکڑوں نوٹوں کو نہ صرف ٹشو کی طرح استعمال کرتے ہوئے اپنا منہ صاف کیا بلکہ بعد ازاں انھیں فرش پر بچھا کر اپنے پیروں تلے روندا۔ موصوف اس سارے واقعے کی فلم بھی بناتا رہا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ملکی کرنسی کے ساتھ ایسے شرمناک سلوک کی وڈیو منظر عام پر آنے پر صارفین تلملا اْٹھے اور پولیس سے اس شخص کو گرفتار کرنے اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔