انیل کی بیٹے کو10سال کامیابی کاتصورنہ کرنیکی نصیحت

شوبز ڈیسک  جمعرات 22 اکتوبر 2015
انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن اوم پرکاش مہرہ کی’’مرزیاں‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں فوٹو : فائل

انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن اوم پرکاش مہرہ کی’’مرزیاں‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں فوٹو : فائل

ممبئی: انیل کپورنے اپنے بیٹے ہرش وردھن کو کہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد صرف اپنے کام پر توجہ دیں اور کامیابی کو آئندہ دس سال تک بھول جائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن اوم پرکاش مہرہ کی’’مرزیاں‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور انھوں نے اسے فلم کی نمائش سے قبل اسکرین پر آنے سے بھی منع کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔