- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
تحریک انصاف سندھ کی قیادت کے درمیان اختلافات سراٹھانے لگے
کراچی: تحریک انصاف سندھ کی قیادت میں اختلافات نے سراٹھالیاہے، بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں میں تحفظات پائے جاتے ہیں، پی ٹی آئی سندھ کی سینئر رہنماؤں پر مشتمل قیادت پارٹی چیئرمین عمران خان سے جلد ملاقات کرے گی جس میں عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیاجائے گا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کاکہناہے کہ اس ملاقات میں عمران خان سے درخواست کی جائے گی کہ پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت خود پارٹی چیئرمین کراچی سمیت سندھ بھرمیں پارٹی سطح پر دورے کریں تاکہ سندھ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے کارکنان سے ملاقاتیں ہوں اور پارٹی کی تنظیم نو کے لیے عوامی جلسوں اور میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پارٹی رہنما عمران خان سے اس بات کابھی شکوہ کریں گے کہ پی ٹی آئی کے بارے میں اب قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ تحریک انصاف پنجاب تک محدود ہوگئی ہے اورپارٹی قیادت صرف پنجاب پرتوجہ دے رہی ہے، اس لیے پارٹی قیادت سے درخواست کی جائے گی کہ وہ سندھ کے امورپرتوجہ دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔