مالکن کو ہلاک کرنیوالی بھیڑنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

نیٹ نیوز  منگل 27 اکتوبر 2015
 خاتون اپنے گھر کے باہر بیٹھی تھی کہ بڑے سینگوں والی پالتو بھیڑ نے اچانک حملہ کر دیا:فوٹو : فائل

خاتون اپنے گھر کے باہر بیٹھی تھی کہ بڑے سینگوں والی پالتو بھیڑ نے اچانک حملہ کر دیا:فوٹو : فائل

جدہ: خونخوار جانوروں کے حملے سے مالکان کی ہلاکت نئی بات نہیں لیکن ایک پالتو جانور اور وہ بھی بھیڑ نے ایسا کر کے سب کو حیران کر دیا۔

سعودی عرب میں ایک بھیڑ نے خوفناک حملہ کر کے اپنی خاتون مالک کو دنیا سے رخصت کر دیا ، بڑی سینگوں والی یہ بھیڑ اس وقت سوشل میڈٰیا پر مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔

سعودی عرب کے جنوب مشرقی صوبے میں خاتون اپنے گھر کے باہر بیٹھی تھی کہ بڑے سینگوں والی پالتو بھیڑ نے اچانک حملہ کر دیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔

بھیڑ کی پہلی ٹکر سے ہی خاتون پیچھے زمین پر گئی جس کے بعد اس نے سینگوں سے گھسیٹنا شروع کر دیا اور بری طرح جنجھوڑ ڈالا۔زخمی خاتون کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔