سلمان خان ’’گیتا‘‘ سے جلدملاقات کریں گے

شوبز ڈیسک  بدھ 28 اکتوبر 2015
 گیتاکے والدین کے پاس پہنچنے کے فوراً بعدان کی سلمان سے ملاقات کرائی جائیگی ،کبیرخان ۔  فوٹو : فائل

گیتاکے والدین کے پاس پہنچنے کے فوراً بعدان کی سلمان سے ملاقات کرائی جائیگی ،کبیرخان ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارسلمان خا ن کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ حقیقی زندگی میں ایک گونگی بہری لڑکی کی زندگی پر اس طرح سے اثر انداز ہوئی کہ والدین اور ملک سے بچھڑی لڑکی 13سال کے بعد واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا ہے کہ وہ گیتا کی گھر واپسی پر بے حد مسرور ہیں چونکہ ان کی فلم کی وجہ سے بے گھر ہونے والی لڑکی واپس آنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔

واضح رہے گیتا ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ سلمان خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار متعدد بار کر چکی ہے۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ، بجرنگی بھائی جان کے ہدایتکار کبیر خان کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ گیتا اپنے والدین کے پاس پہنچ جائے اس کے فوراً بعد سلمان خان اور گیتا کی ملاقات کرا دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔