اے آر رحمان نے ہردیناتھ منگیشکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

شوبز ڈیسک  بدھ 28 اکتوبر 2015
منگیشکر گھرانے کی طرف سے موسیقی کے میدان سب سے ذیادہ حصہ ڈالا گیا،اے آررحمان ۔  فوٹو : فائل

منگیشکر گھرانے کی طرف سے موسیقی کے میدان سب سے ذیادہ حصہ ڈالا گیا،اے آررحمان ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ موسیقار اے آر رحمان نے ہردیناتھ منگیشکر ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

گزشتہ شب پنڈت ہر دیناتھ منگیشکر کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر فلمساز سبھاش گھئی کی طرف سے اے آر رحمان کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔ واضح رہے ہردیناتھ منگیشکر ممتاز گلوکارہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے چھوٹے بھائی اور معروف موسیقار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے آر رحمان نے بتایا کہ ہردیناتھ جی کی موسیقی نے انھیں ہمیشہ متاثر کیا ہے اور منگیشکر گھرانے کی طرف سے موسیقی کے میدان سب سے زیادہ حصہ ڈالا گیا ہے۔

اس موقع پر سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ اے آر رحمان ایک اچھی شخصیت کے ساتھ ساتھ بے حد اچھی روح کے مالک ہیں اور انھوں نے ہندی اور پنجابی سے نابلد ہونے کے باوجود 70راتوں تک’’ تال‘‘ کی موسیقی کے لیے مسلسل کام کیااور یہ ثابت کر دیا کہ وہ بہترین موسیقار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔