ریحام خان بغیر پروٹوکول لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پہنچ گئیں، میڈیا سے بات نہیں کی

ایکسپریس نیوز ڈیسک  بدھ 28 اکتوبر 2015
ریحام خان کے اسپتال پہنچنے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ فوٹو: فائل

ریحام خان کے اسپتال پہنچنے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ فوٹو: فائل

پشاور: پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کیلیے ریحام خان بغیر شیڈول اور پروٹوکول پہنچیں۔

انھوں نے زحمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، اس دوران ریحام خان نے زخمیوں کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زحمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، زخمیوں کی عیادت کے بعد ریحام میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چلی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔