پشاور زلزلے سے اداکار راج کپور کا آ با ئی گھر بھی متاثر

شوبز ڈیسک  منگل 3 نومبر 2015
کئی سالوں سے اس گھر میں کوئی رہائش پذیر نہیں ہے اور اس مالک نے اس کو تالا لگایا ہوا ہے، پڑوسی۔ فوٹو : فائل

کئی سالوں سے اس گھر میں کوئی رہائش پذیر نہیں ہے اور اس مالک نے اس کو تالا لگایا ہوا ہے، پڑوسی۔ فوٹو : فائل

پشاور: ملک میں آنیوالے حالیہ زلزلے میں جہاں ملک کے مختلف حصوں میں شدیدزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہیں پشاور کے قصہ خوانی بازار میں سو سال پرانا اداکار راج کپور کا وہ گھر بھی زلزلے کی زد میں آیا جہاں انھوں نے جنم لیا اور اپنی ابتدائی زندگی کا آغاز کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر بھر میں دوسری عمارتوں کو جہاں حالیہ زلزلے نے متاثر کیا وہیں اس مکان کے بھی حصے میں دراڑیں آئیں راج کپور کا یہ گھر سو سال پرانا اور اس اس کا ڈیزائن اپنی ایک حیثیت رکھتا ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں راج کپور نے جنم لیا سو سالہ قدیم راج کپور کے گھر کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے اس گھر میں کوئی رہائش پذیر نہیں ہے اور اس مالک نے اس کو تالا لگایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے حالیہ زلزلے سے تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں لیابیشتر گھر رہنے کے قابل نہیں پھر بھی لوگ یہاں رہ رہے ہیں کیونکہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔