آرٹ کو سیاست کے ساتھ نہ ملایا جائے ، سلمان خان

شوبز ڈیسک  منگل 3 نومبر 2015
پاکستان میں بالی ووڈ کے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ہمسایہ ملک سے ہمیں بڑی آمدن حاصل ہوتی ہے، سلمان خان۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں بالی ووڈ کے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ہمسایہ ملک سے ہمیں بڑی آمدن حاصل ہوتی ہے، سلمان خان۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ آرٹ اور تفریح کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس لیے انھیں سیاست کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے ۔یہ بات انھوں نے حال ہی میں مہاراشٹرا میں پاکستانی فنکاروں پر ہونیوالے حملہ کے ردعمل میں کہی۔

سلمان کا کہنا تھاکہ سیاست اور آرٹ الگ الگ چیزیں ہیں انھیں ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے کیونکہ عام لوگ ایسا نہیں چاہتے۔ انھوں نے کہ کہ اب ہر چیز ڈیجیٹل ہوچکی ہے بھارتی پاکستان کے مشہور شوز کی طرح ہر تفریحی پروگرام دیکھنا چاہتے ہیں۔

فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کاسٹ کرنے کے سوال پر سلمان خان کا کہناتھا کہ فلم میں کسی بھی اداکار کا انتخاب پروڈیوسرکافیصلہ ہوتا ہے اور اگر وہ سمجھتا ہے کہ یہ کردار پاکستانی اداکار کے علاوہ کوئی دوسرا بہتر طور پر نہیں نبھا سکتا تو اس پر کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے ۔49 سالہ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بالی ووڈ کے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ہمسایہ ملک سے ہمیں بڑی آمدن حاصل ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔