ٹام کروز کی فلم کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

شوبز ڈیسک  منگل 3 نومبر 2015
 اداکار آگ لگنے والی جگہ سے صرف چندگز کے فاصلے پر موجود تھے،  ذرائع۔ فوٹو : فائل

اداکار آگ لگنے والی جگہ سے صرف چندگز کے فاصلے پر موجود تھے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

لندن: ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی فلم ’’جیک ریچر : نیور گو بیک‘‘ کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیٹ پر آگ اس وقت بھڑکی جب فلم کی ٹیم 2012 میں بنائی جانے والی فلم ’’جیک ریچر‘‘ کے سیکوئیل ’’جیک ریچر: نیور گو بیک‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھی۔رپورٹ کے مطابق سیٹ پر اچانک بھڑکنے والی آگ سے سیکنڈوں میں وارڈروب جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی تاہم53سالہ اداکار ہرقسم کی چوٹ سے محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار آگ لگنے والی جگہ سے صرف چندگز کے فاصلے پر موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔