عمران بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں شکست سے بچنے کیلیے مشاورت کریں، شیخ رشید کا مشورہ

عمیر علی انجم  اتوار 8 نومبر 2015
 پی ٹی آئی کے پاس مضبوط منشورہے وہ نئے عزم کے ساتھ میدان میںآئے ہیںلوگوںکوان سے بہت امیدیں ہیں،شیخ رشید:فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کے پاس مضبوط منشورہے وہ نئے عزم کے ساتھ میدان میںآئے ہیںلوگوںکوان سے بہت امیدیں ہیں،شیخ رشید:فوٹو: فائل

 کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مشورہ دیاہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں شکست سے بچنے کے لیے پارٹی رہنمائوںکے ساتھ بیٹھ کر موجودہ سیاسی صورت حال پرغوراورمشاورت کریں۔

ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں نے پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ سے شکست کے بعد عمران خان سے کہاتھاکہ اس معاملے کوغیرمعمولی اندازسے دیکھیں اورایک کمیٹی قائم کی جائے جوشکست کی وجوہ تلاش کرے، کمیٹی میں مجھے بھی شامل کیاجائے مگراب تک کمیٹی کے بارے میںمجھے نہیں بتایاگیا۔ انھوں نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی کے پاس مضبوط منشورہے وہ نئے عزم کے ساتھ میدان میںآئے ہیںلوگوںکوان سے بہت امیدیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔