ایسا نیپالی مسیحا جس نے ایک لاکھ افراد کی بینائی بحال کی ہے

خصوصی رپورٹ  منگل 10 نومبر 2015
نیپالی داکٹر  آپریشن کے صرف 25 ڈالر لیتا ہے۔ فوٹو : فائل

نیپالی داکٹر آپریشن کے صرف 25 ڈالر لیتا ہے۔ فوٹو : فائل

ہیٹوڈا:  ایک نیپالی ماہر چشم ڈاکٹر ساندوک روئیت بالکل معجزے کی طرح آپریشن کرتا ہے اور 5 منٹ میں بینائی بحال کردیتا ہے۔

اب تک وہ ایک لاکھ نابیناؤں کو دیکھنے کے قابل بناچکا ہے اپنے مخصوص نیپالی طریقے سے جو اس کا خود کا ایجاد کردہ ہے۔ وہ ایک دن موتیا کا آپریشن کرتا ہے اور اگلے دن جب وہ بلا کر مریضوں کی آنکھوں کی پٹیاں کھولتا ہے تو وہ دیکھنے لگتے ہیں۔ وہ اس آپریشن کے صرف 25 ڈالر لیتا ہے۔

اگر آپ خدا نہ کرے کسی غریب ملک میں نابینا ہوجائیں تو آپ کی زندگی عمر بھر کے لیے اندھیری ہوجاتی ہے مگر ڈاکٹر روئیت نے بد سے بدتر موتیا (کیٹاریکٹ) دور کرنے کے لیے ایک سادہ سی مائیکرو سرجری تکنیک ایجاد کی ہے۔ اس کا یہ ’’نیپالی طریقہ‘‘ اب امریکا کے میڈیکل اسکولوں میں پڑھایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔