ڈیجیٹل مواد دیکھنے سے سر میں درد یا متلی ہوسکتی ہے

خصوصی رپورٹ  جمعرات 19 نومبر 2015
ڈیجیٹل مواد دیکھنے سے وہی کیفیت طاری ہوسکتی ہے جو بعض اوقات سمندر میں کشتی سے سفر کرتے ہوئے طاری ہوتی ہے۔ فوٹو : فائل

ڈیجیٹل مواد دیکھنے سے وہی کیفیت طاری ہوسکتی ہے جو بعض اوقات سمندر میں کشتی سے سفر کرتے ہوئے طاری ہوتی ہے۔ فوٹو : فائل

نیویارک: اگر آپ کسی ایکشن فلم میں کمپیوٹر کا تخلیق کردہ منظر دیکھ رہے ہوں یا اسمارٹ فون پر تیزی سے نظریں دوڑا رہے ہوں تو آپ کے سر میں ہلکا سا درد ہوسکتا ہے، متلی ہو سکتی ہے اور چکر آسکتے ہیں جن کا تعلق ضروری نہیں کہ آپ کے کھانے پینے سے ہو۔

یہ اکیسویں صدی سے ورثے میں ملنے والا سائیڈ افیکٹ ہے جسے ڈیجیٹل موشن سکنیس یا سائبر سائیڈ افیکٹ کا نام دیا گیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مواد دیکھنے سے وہی کیفیت طاری ہوسکتی ہے جو بعض اوقات سمندر میں کشتی سے سفر کرتے ہوئے طاری ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں ایک ممتاز ماہر نفسیات سائیرل ڈائلز کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا بنیادی مسئلہ ہے جسے اہمیت نہیں دی جارہی ہے جب کہ یہ ان کے خیال میں غیر فطری ماحول کا فطری رسپانس ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔