- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
عالیشان پاکستان نمائش ہوسٹن میں ہو گی،خرم دستگیر
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئندہ عالی شان پاکستان نمائش امریکا کے شہر ہوسٹن میں ہو گی، اس سلسلے میں متعدد شہر زیر غور تھے جن میں بیجنگ، لندن اور شکاگو شامل ہیں لیکن ہوسٹن میں نمائش کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔
انھوں نے یہ بات ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کے 69 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا میں قبائلی علاقے کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے تربیتی سینٹر قائم کیا جائے گا ۔
جس کے ذریعے علاقے کے نوجوانوں کو تکنیکی تربیت دی جائے گی، اس سینٹر کی بدولت چھوٹی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا اور علاقے میں روزگار بھی بڑھے گا، یہ سینٹر سنگ مرمر کی صنعت کے لیے بھی تکنیکی افرادی قوت تیار کرے گا، اجلاس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو کراچی میں ٹیکسٹائل سے متعلق ٹیکسپو پاکستان نمائش کرانے کی منظوری بھی دی گئی جس میں ٹیکسٹائل کے تمام ذیلی سیکٹر اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کریں گے۔ یہ نمائش 7سے 10 اپریل 2016کو منعقد ہو گی، اس سلسلے میں وفاقی وزیر نے سیکریٹری کامرس محمد شہزاد ارباب کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی جو نمائش پر پیش آنے والے اخراجات کا بغور جائزہ لے گی اور اخراجات کی شفافیت سے متعلق رپورٹ دے گی۔
ٹیکسپو پاکستان کے انعقاد کے لیے ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا اور ان کی تجاویز کی بنیاد پر نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل کے خریداروں کو دعوت دی جائے گی۔ بورڈ نے لیدر گارمنٹس مینوفیکچررزاینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے لیدر ڈیزائن اسٹوڈیو کے قیام کا پروجیکٹ بورڈ کی فنانس کمیٹی کے سپرد کر دیا، کمیٹی پروجیکٹ کے تفصیلی جائزے کے بعد اس کے قابل عمل ہونے پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔