وزیراعظم نے ریلوے میں 8400 اسامیوں پربھرتیوں کی منظوری دیدی

قیصر شیرازی  ہفتہ 28 نومبر 2015
سعد رفیق کی سربراہی میں کمیٹی بھرتیاں کرے گی، نئی بھرتیاں آئندہ ماہ دسمبر سے شروع کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

سعد رفیق کی سربراہی میں کمیٹی بھرتیاں کرے گی، نئی بھرتیاں آئندہ ماہ دسمبر سے شروع کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: وزیر اعظم نواز شریف نے ملک بھرمیں ریلوے اور ریلوے پولیس میں 8400 خالی اسامیوں پرنئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں کلاس فور، کلاس تھری، ٹیکنیکل اسٹاف اور اسکیل 1 تا 7 کی خالی 7 ہزار اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، نئی سیٹوں میں ریلوے حکام نے افسران کی سیٹوں میں اضافہ جبکہ چھوٹے ملازمین کی سیٹیںکم کردی ہیں، نئی بھرتیاں آئندہ ماہ دسمبرسے شروع کی جائیں گی، ریلوے پولیس میںبھی بڑی تعداد میں کانسٹیبلز، اے ایس آئیزکی سیٹیں خالی ہیں، نئی بھرتیوں کے لیے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں آئی جی ریلوے،چیئرمین ریلوے پرمشتمل کمیٹی بھرتیاں کریگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔