ملالہ کووالدین سے ملانے کابندوبست کررہے ہیں،میاں افتخار

بی بی سی  جمعرات 25 اکتوبر 2012
چاہتے ہیں ملالہ کے والدین اپنی دھرتی پر رہیں، لیکن یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے. فوٹو: آئی این پی/فائل

چاہتے ہیں ملالہ کے والدین اپنی دھرتی پر رہیں، لیکن یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے. فوٹو: آئی این پی/فائل

لندن: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملالہ کے والدین کوان ملانے کا بندوبست کررہی ہے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملالہ کے معالجوں کے مطابق ان کی صحت بہتر ہورہی ہے، ملالہ پر حملے کے بعد 90 فیصد پاکستانی دہشت گردوں سے نفرت کرنے لگے ہیں، ملالہ اکیلی نہیں بلکہ دنیا کے امن پسند لوگ ان کی پشت پرکھڑے ہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ ملالہ کے والدین کی مرضی پر ہے کہ وہ پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں یا باہرلیکن ہم چاہیں گے کہ وہ اپنی دھرتی پر رہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی خودمختاری پر ناز کرتے ہیں ، ڈرون حملے ہماری خودمختاری کیخلاف ہیں، بہت جلد دہشت گردی کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔