مشرف دورمیں برطرف 10 ہزار ریلوے ملازمین بحال کرنے کا فیصلہ

قیصر شیرازی  ہفتہ 5 دسمبر 2015
بحالی کیلیے وزیرریلوے کی سربراہی میں کمیٹی بنے گی، مراعات کیساتھ بحال کیا جائے گا فوٹو: فائل

بحالی کیلیے وزیرریلوے کی سربراہی میں کمیٹی بنے گی، مراعات کیساتھ بحال کیا جائے گا فوٹو: فائل

راولپنڈی: حکومت نے سابق صدر جنرل پرویزمشرف کے دور میں 2000 سے 2008 تک ریلوے سے معمولی غلطیوں پربرطرف کیے جانے والے چھوٹے تمام 10ہزارملازمین کوبحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملازمین کو ایک دوغیر حاضریوں سمیت چھوٹے چھوٹے الزامات ساتھ برطرف کر دیا ہے اور بڑی تعداد میں ان چھوٹے ملازمین کو مالی مراعات بھی نہیں دی گئی تھیں۔

اس کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ان کی بحالی کا مکمل جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نگرانی میں کمیٹی بھی قائم کی جارہی ہے جن چھوٹے ملازمین کو بغیر ٹھوس وجوہ  کے برطرف کیا گیا تھا انھیں مراعات کے ساتھ بحال کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔